ایران

شہادت امام ہشتم کے موقع پر ملک بھر سے زائرین پیدل مشہد مقدس کی طرف رواں دواں

iraq zairرسول اسلام (ص) کی رحلت ، امام حسن (ع) اور امام رضا (ع) کی شہادت کے موقع پر پورے ملک سے زائرین کی کثیر تعداد مشہد مقدس میں مشرف ہوئی ہے جبکہ ۳۱ ہزار سے زیادہ زائرین پیدل رواں دواں ہیں۔
زائرین کمیٹی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ۱۸ ہزار پیدل آنے والے زائرین گزشتہ روز مشہد مقدس میں پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چہلم امام حسین(ع) سے اب تک ۴۸ ہزار زائرین پاپیادہ مشہد میں آ چکے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہادت امام رضا علیہ السلام کے دن تک امید ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ پیدل آنے والے زائرین مشہد میں داخل ہو جائیں گے۔
زائرین کمیٹی کے سربراہ جناب علوی نے کہا کہ مشہد کی طرف پیدل سفر کی ابتدا نیشاپور سے کی جاتی ہے اور اس راستے میں کھانے پینے اور مختصر آرام کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی امام ہشتم کی شہادت کے موقع پر ایک لاکھ سے زیادہ زائرین پیدل چل کر مشہد میں آئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button