کوئٹہ دھماکہ: حساس علاقے میں لرزہ خیز حملہ؛ کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

30 ستمبر, 2025 12:07

شیعیت نیوز: کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پشین اسٹاپ پر واقع ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف بڑا آپریشن، مقامی کمانڈر واصل جہنم

پولیس، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب فوج نے چھاؤنی کو عام عوام کے لیے مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جائے وقوعہ انتہائی حساس ہے، جہاں ایف سی ہیڈکوارٹرز، اسکاؤٹس ہیڈکوارٹرز، پی ٹی وی کا مرکزی دفتر اور بلوچستان اسمبلی واقع ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کا اصل نشانہ ایف سی ہیڈکوارٹرز تھا۔

9:53 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔