پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ضلع کرم کے پاسپورٹ بلاک اور نادرا دفاتر کے مسائل؛ قومی اسمبلی میں اہم انکشافات

ایم ڈبلیو ایم کے انجینئر حمید حسین طوری کی نشاندہی پر کمیٹی نے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی

شیعیت نیوز : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سرکاری یقین دہانیوں کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں محترمہ نُزہت صادق، رکنِ قومی اسمبلی، کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کمیٹی کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نادرا کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

انجینئر حمید حسین طوری نے اپنے خطاب میں ضلع کرم کے مسافروں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے سنگین مسئلے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈی جی پاسپورٹ نے ان کے مؤقف کو بغور سنا اور اس مسئلے کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزید برآں، ایم این اے انجینئر حمید حسین نے ضلع کرم کے مختلف نادرا دفاتر، بشمول پارہ چنار، صدہ، ڈوگر، بگن اور سمیر عباس، میں درپیش مسائل جیسے عملے کی کمی، ناکارہ کمپیوٹر سسٹمز اور انٹرنیٹ کی بار بار خرابی کی نشاندہی کی۔ انہوں نے عوامی سہولت کے پیش نظر نئے نادرا دفاتر کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اور امریکہ کے حوالے سے عبدالملک الحوثی کا سخت پیغام

کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ نُزہت صادق نے دونوں محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کرم کے پاسپورٹ بلاک اور نادرا دفاتر سے متعلقہ مسائل کو آئندہ اجلاس سے قبل حل کر کے تفصیلی رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button