قم المقدسہ: مدرسہ الولایہ میں شبِ شہداء کا انعقاد، حجۃ الاسلام سید محمد حسین رئیس زادہ کا خطاب
حجۃالاسلام سید محمد حسین رئیس زادہ کا مرکزی خطاب، حوزۂ علمیہ قم کے طلاب کی کثیر شرکت

شیعیت نیوز: قم المقدسہ کے مدرسہ الولایہ میں 26 ستمبر کو بعد از نماز مغربین شبِ شہادت سیدِ مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کی مناسبت سے "شبِ شہداء” کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت زیارت عاشورا سے ہوا، جس کے بعد گروہ سرود کی جانب سے مقاومت کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ترانۂ شہادت، شہداء پر مبنی ڈاکومنٹری، مرکزی خطاب اور ماتمداری بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی حمایت پر پاکستانی حسینی جوانوں کا قیام؛ ناصر عباس شیرازی کا دو ٹوک اعلان
مرکزی خطاب حوزۂ علمیہ کے استاد اور سابق نمائندہ جمہوری اسلامی ایران برائے لبنان حجۃ الاسلام سید محمد حسین رئیس زادہ نے کیا۔ انہوں نے خطِ مقاومت کے نظریاتی اصولوں، رہبر معظم انقلاب کی حکیمانہ رہنمائی اور سید حسن نصر اللہ کی الٰہی شخصیت و اوصافِ حمیدہ پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر حوزۂ علمیہ قم کے طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے سیدِ مقاومت اور ان کے ساتھی شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔