کرک سیکیورٹی فورسسز کی کاروائی؛ کالعدم لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ کے دہشت گرد جہنم واصل

27 ستمبر, 2025 17:19

شیعیت نیوز : کرک کے علاقے درشہ خیل میں پاک فوج، ایس ایس جی اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 17 خوارج دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ آپریشن کے دوران تین جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ خوارج اکیلے نہیں تھے، بلکہ ان کے گہرے روابط کالعدم لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ کے ساتھ تھے، جو برسوں سے ملک دشمنی اور دہشت گردی کا ایجنڈا چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا بنوں میں پولیس پر حملہ کانسٹیبل شہید

وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ نے فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ خوارج اور ان کے سرپرست کالعدم گروہ کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ان کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔ حکام نے علاقے میں سرچ آپریشنز اور تفتیشی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے تاکہ باقی ماندہ عناصر کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

8:09 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔