بنگلادیشی صدر کا اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں بڑا بیان
"محمد یونس نے عالمی برادری کو خبردار کیا، تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی"

شیعیت نیوز : عالمی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی صدر محمد یونس نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی اس رپورٹ سے مکمل اتفاق کرتا ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔
صدر یونس نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیاں صاف طور پر نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں اور یہ سب کچھ پوری دنیا کے سامنے براہِ راست ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں مسلم دنیا کا احتجاج؛ مگر تکفیری جولانی اپنی حقیقت دکھا گیا
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے انسانیت کی جانب سے اس جارحیت کو روکنے کے لیے وہ اقدامات نہیں کیے جا رہے جو اشد ضروری ہیں۔
محمد یونس نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو نہ آنے والی نسلیں اور نہ ہی تاریخ ہمیں معاف کرے گی۔ ہم واقعی ایک نسل کشی کو براہِ راست اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں اور انسانی المیہ مزید نہ بڑھے۔