پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا سید حسین زیدی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیتی دورہ

مجلس وحدت مسلمین کے قائد نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کی رہائش گاہ اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بارگاہِ خداوندی میں دعا کی کہ مرحومہ کو جوارِ معصومینؑ میں بلند درجات عطا ہوں اور خداوند متعال پسماندگان کو صبر و حوصلہ نصیب فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ اجلاس میں خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون تھیں؟ دفتر خارجہ کا چونکا دینے والا انکشاف

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی اور ضلعی جنرل سیکرٹری نقی مہدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سید حسین زیدی اور ان کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں اور مجلس وحدت مسلمین ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button