مقبوضہ فلسطین
صہیونی ایئرپورٹس پر خطرے کی گھنٹیاں؛ عالمی ایئرلائنز فلائٹس منسوخ
رائین ایئر کا بن گوریان ایئرپورٹ سے پروازیں معطل کرنے کا انتباہ، یمنی حملوں کے بعد افراتفری

شیعیت نیوز : صہیونی اخبار گلوبس نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں سیکیورٹی کی غیر مستحکم صورتحال بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں کی سرگرمیوں کو مشکل بنا رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رائین ایئر ایئرلائن نے دھمکی دی ہے کہ اگر موجودہ حالات برقرار رہے تو وہ اپنے بن گوریان ایئرپورٹ کے فلائٹس منسوخ کرنے کا عمل 30 ستمبر تک بڑھا دے گی۔
یہ بھی پڑھیں : موجودہ صدی اسلام کی صدی ہے، علامہ حافظ سید ریاض نجفی
قابل ذکر ہے کہ بن گوریان ایئرپورٹ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں کیے جانے والے حملوں کے اہم اہداف میں سے ایک ہے، جس کے نتیجے میں یمنی راکٹ داغے جانے کے باعث ہوائی جہازوں کی پرواز کئی بار رک گئی اور کئی جہاز مقبوضہ فلسطین کے آسمان میں معلق رہ گئے۔