اہم ترین خبریںلبنان

بیروت میں شہیدِ مقاومت کی برسی؛ عوامی اجتماع کا دنیا کو پیغام

ضاحیہ میں لاکھوں افراد کی شرکت، "لبیک یا نصراللہ" کے نعروں سے گونج اٹھا لبنان

شیعیت نیوز : بیروت اور لبنان کے دیگر شہروں میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی پہلی برسی بھرپور انداز میں منائی جارہی ہے۔

"المنار” کے مطابق، جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں واقع شہید سید حسن نصراللہ کے مزار پر عوام کی بڑی تعداد سیدِ مقاومت اور دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہے۔

شرکاء "لبیک یا نصراللہ” کے نعرے لگا کر اپنی وفاداری اور جذبۂ مقاومت کا اظہار کررہے ہیں۔ حزب اللہ کے زیرِ اہتمام برسی کی تقریبات مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : قم المقدسہ: مدرسہ الولایہ میں شبِ شہداء کا انعقاد، حجۃ الاسلام سید محمد حسین رئیس زادہ کا خطاب

دوسری جانب شہید سید ہاشم صفی الدین اور شہید سید عباس الموسوی کے مزارات پر بھی اجتماعات ہورہے ہیں۔ ان تقریبات کے دوران حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔ اسی موقع پر، شام 6:21 بجے — سید حسن نصراللہ کی شہادت کے وقت — پورے لبنان میں ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

واضح رہے کہ سید حسن نصراللہ 27 ستمبر 2024 کو اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ضاحیہ جنوبی بیروت میں شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button