اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

مقاومت ختم کرنا دشمن کا خواب ہے، سپاہِ پاسداران

شہداء کے خون سے وفاداری — بیت المقدس کی آزادی تک مزاحمتی مشن جاری رہنے کا عزم

شیعیت نیوز : سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقاومت کو ختم کرنے کا صہیونی حکومت کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا اور دشمنوں کو صرف ذلت و رسوائی ہی نصیب ہوگی۔

مقاومت لبنان کے رہنماؤں اور بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کی پہلی برسی کے موقع پر جاری ایک بیان میں سپاہِ پاسداران نے شہداء کے خون سے وفاداری اور مزاحمت کے اصولوں سے وابستگی کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ اجلاس میں خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون تھیں؟ دفتر خارجہ کا چونکا دینے والا انکشاف

بیان میں کہا گیا کہ صہیونی اور امریکی قوتوں کی ناپاک خواہشیں اور شیطانی سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئیں اور، خدا کے فضل سے، آئندہ بھی صرف شکست اور ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

سپاہِ پاسداران نے موجودہ نازک حالات میں خطے بھر کی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کو اپنی ترجیح قرار دیا اور کہا کہ صہیونی قبضے کے مکمل خاتمے اور بیت المقدس کی آزادی تک یہ مشن جاری رہے گا، جو ایک الٰہی اور دینی مشن ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت اسلامی بیداری اور صہیونیت مخالف محاذ کو مضبوط بنانے کا نقطۂ آغاز ہے۔

سپاہِ پاسداران نے خطے کی تمام اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوشیار، متحد اور ثابت قدم رہیں تاکہ اپنے تاریخی فریضے کو پورا کرسکیں۔ خطے کا مستقبل ان اقوام کی مرضی سے طے ہوگا، جو دشمنوں کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button