اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

اقوام متحدہ میں مسلم دنیا کا احتجاج؛ مگر تکفیری جولانی اپنی حقیقت دکھا گیا

"مسلمان ممالک نے فلسطینی عوام کے قاتل کے خلاف اجلاس چھوڑا، لیکن جولانی اپنی کرسی پر جما رہا"

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت ایک تاریخی لمحہ دیکھنے میں آیا جب غزہ کے قصائی نے خطاب شروع کیا تو تمام مسلمان ممالک کے مندوبین احتجاجاً اٹھ کر اجلاس سے باہر چلے گئے۔ یہ ایک مضبوط اور واضح پیغام تھا کہ مسلم دنیا فلسطینی عوام کے خون کے قاتل کو کسی عالمی فورم پر برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

لیکن افسوسناک اور حیران کن پہلو یہ رہا کہ اس موقع پر تکفیری ابو محمد جولانی اپنی نشست پر جما رہا۔ نہ اس نے احتجاج کیا اور نہ ہی واک آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کی اقوام متحدہ میں خالی کرسیوں کے سامنے تقریر

جولانی کا یہ رویہ ایک بار پھر اس حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے کہ وہ فلسطین کاز کا خائن اور امت مسلمہ کا کھلا غدار ہے۔ یہی جولانی ہے جو ہمیشہ اسرائیل اور امریکہ کے پیچھے دم ہلا کر چلتا ہے اور مسلمانوں کے اصل دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

آج کا یہ واقعہ اس بات کی زندہ دلیل ہے کہ جولانی جیسے تکفیری عناصر اسلام اور مسلم امہ کے اصل دشمن ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button