ایراندنیا

اسنپ بیک پابندیاں لگیں تو جوہری مراکز پر عالمی معائنہ بند ہو جائیگا، ایرانی صدر

صدر مسعود پزشکیان کا مغرب کو سخت انتباہ، اسرائیل کی جارحیت اور عالمی اداروں کی خاموشی پر کڑی تنقید

شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسنپ بیک میکانزم کے فعال ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر جوہری ہتھیار رکھنے کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئیں تو کسی بھی بین الاقوامی ادارے کو جوہری مراکز کی جانچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب عالمی ادارے خود قوانین کی پاسداری نہیں کرتے تو ایران کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران این پی ٹی کا رکن ہے اور ہمیشہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق عمل کرتا رہا ہے، مگر مغرب نے یکطرفہ رویہ اپنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی ایئرپورٹس پر خطرے کی گھنٹیاں؛ عالمی ایئرلائنز فلائٹس منسوخ

انہوں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں اور عالمی اداروں کی خاموشی کو مغرب کی دوغلی پالیسی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

پزشکیان نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران نہ جنگ چاہتا ہے اور نہ اس سے ڈرتا ہے، لیکن اگر کوئی حملہ کرے تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔ ایران اپنی دفاعی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے تاکہ کوئی ملک آسانی سے تجاوز نہ کرسکے۔

غزہ میں جاری مظالم پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 65 ہزار بے گناہ افراد شہید کئے جاچکے ہیں، خواتین اور بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ کون سا انسانی قانون ہے جو طاقتور کو ہر جگہ بمباری کی اجازت دیتا ہے، جبکہ ایران جیسے قانون پسند ملک کو محدود کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button