اہلِ سنت عالم سید طیب شاہ کی سید مقاومت کنونشن میں شرکت؛ سید مقاومت کی یاد میں جزبات بھرا پیغام

27 ستمبر, 2025 18:02

شیعیت نیوز : شہیدِ مقاومت کانفرنس کے مرکزی کنونشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) پاکستان میں اہلِ سنت کے عالمِ دین مولانا سید طیب شاہ ترمذی نے شہیدِ حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کلمہ گو، فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے لیے درد رکھنے والا شخص اس برسی میں شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی عظیم یاد، رہبر انقلاب کے الفاظ میں

مولانا ترمذی نے کہا کہ شہیدِ حسن نصراللہ کی شجاعت اور دلیری کو اپنی زندگی کا رہنما بنانا ہوگا اور دنیا کے سامنے ولایتِ کلمۃِ اللہ کا جو انداز تھا، اسی کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے سامنے حوصلہ مند موقف اختیار کرنا اور حق کے لیے کھڑا ہونا ہماری زندگیوں کا سبق ہونا چاہیے، ان شاء اللہ۔

7:18 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔