مصر کے خلاف جارحیت کی جرات نہیں کر سکے گی، مصری صدر عبدالفتاح
فوجی کالج کے دورے پر صدر السیسی نے علاقائی نازکیت پر عوامی ہوشیاری کی اپیل کی

شیعیت نیوز : مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک کے فوجی کالج کے دورے کے دوران زور دے کر کہا کہ کوئی بھی مصر کے خلاف جارحیت کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ مصر کے عوام کی موجودہ علاقائی حالات کے بارے میں آگاہی انتہائی اہم ہے، کیونکہ خطہ اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے اور ہر اقدام سوچ سمجھ کر اور منصوبہ بندی کے ساتھ کیا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : موجودہ صدی اسلام کی صدی ہے، علامہ حافظ سید ریاض نجفی
واضح رہے کہ اس سے پہلے مصر کے نمائندے اسامه عبدالخالق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا تھا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی حملے مصر کے ساتھ پچاس سال سے قائم امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کے خطے پر خطرناک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔
عبدالخالق نے واضح کیا کہ اسرائیل کی نیت اور ارادہ اب کسی سے مخفی نہیں ہے اور تل ابیب غزہ میں فلسطینیوں کی رہائش گاہیں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔