اہم ترین خبریںایران

حوزات علمیہ کو دینی حاکمیت کے تقاضوں کے مطابق تبدیلی کی ضرورت ہے، رہبر معظم

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ حوزہ علمیہ دین کے غلبے اور دینی حکومت کے قیام کے لیے ہے

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ۳۰ آبان ۱۴۰۳ شمسی (20 نومبر 2024ء) کو جامعۃ الزہرا (س) کے اراکین سے اس ادارہ کی تاسیس کی چہلمین سالگرہ کے موقع پر خطاب میں کہا:

حوزات علمیہ کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔

حوزہ علمیہ عوام کے لیے ہے، تبلیغ کے لیے ہے، دین کو آگے بڑھانے اور دینی حاکمیت قائم کرنے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا غزہ پر مظالم روکنے کے لیے اجتماعی جدوجہد پر زور

یہ کہ حوزہ علمیہ خود کو دینی حاکمیت کی لوازمات سے الگ رکھے، یہ بالکل غیر معقول بات ہے، اس کا کوئی معنی نہیں ہے؛ حوزہ اسی مقصد کے لیے ہے، کیونکہ «لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ كُلِّهِ»۔

اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس لیے بھیجا کہ «لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ كُلِّهِ»؛ تاکہ دین کو غلبہ ملے، تاکہ حاکمیت قائم ہو، تاکہ انسانی زندگی کو سنبھالا جائے اور اس پر قابو پایا جائے۔

پس یہ ذمہ داری ان لوگوں کی ہے جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راستے پر چل رہے ہیں اور اس کی واضح مثال و مظہر حوزات علمیہ ہیں۔ لہٰذا حوزات علمیہ کو اسی سمت میں آگے بڑھنا چاہیے؛ اس میں کوئی شک نہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button