اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین
تہران میں موساد کا خفیہ ڈرون مرکز بے نقاب
تہران میں پولیس نے عوامی تعاون سے موساد کے خفیہ ڈرون مرکز کا انکشاف کیا، جہاں سے کواڈ کاپٹرز اور حساس ساز و سامان برآمد کیا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔

شیعیت نیوز : تہران میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے عوام کی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر موساد کے ایک خفیہ گھر کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے خصوصی اہلکار تہران کے مرکزی علاقے میں واقع خیابان نصرت میں موساد کے لیے ڈرون تیار کرنے والے خفیہ گھر کی نشاندہی کرنے میں کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے افغانستان سے ملحقہ سرحدوں پر دیوار کی تعمیر تیز کردی
ذرائع کے مطابق، گھر کی تلاشی کے دوران متعدد کواڈ کاپٹرز اور دیگر متعلقہ ساز و سامان ضبط کیے گئے۔ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران کے خلاف 12 روزہ صہیونی حملے کے دوران عوام کی معاونت سے ایسے خفیہ جاسوسی مراکز کا انکشاف کیا جاچکا ہے۔