حزب اللہ کے ساتھ اختلافات بڑے نہیں، اسلحہ چھیننے سے اسرائیلی جارحیت بڑھے گی، نائب لبنانی وزیرِاعظم
لبنانی نائب وزیرِاعظم کا مؤقف — اسرائیل پر بھروسہ ممکن نہیں، حملے بند کیے جائیں اور قیدی رہا ہوں

شیعیت نیوز : لبنان کے نائب وزیرِاعظم طارق متری نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ہمارے اختلافات بڑے نہیں ہیں۔ دونوں فریق لبنان کی فوج کی حمایت پر متفق ہیں۔
الجزیرہ سے گفتگو میں متری نے کہا کہ ہم حزب اللہ کے رہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں اور سیاسی اختلافات کو مسلح تصادم میں بدلنے سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں اربعین زائرین پر حملے کا منصوبہ ناکام، داعش نیٹ ورک گرفتار
انہوں نے یقین دلایا کہ حزب اللہ کے اسلحے کے حوالے سے کوئی زبردستی یا مسلح جھڑپ نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حزب اللہ کا اسلحہ چھینا گیا تو اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس پر انہیں شدید تشویش ہے۔
متری نے اسرائیل پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حملے بند ہوں، مقبوضہ علاقوں سے فوجی پسپائی کی جائے اور اسیران کو رہا کیا جائے۔