اہم ترین خبریںایران

کسی بھی غلطی کی صورت میں امریکہ کو خطے سے نکلنا پڑ سکتا ہے، ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ خطے میں تمام امریکی اڈے ہماری دسترس میں ہیں

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر نصیرزاده نے ایران کی مسلح افواج کے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن کوئی غلطی کرے تو امریکہ کو خطے سے نکلنا پڑے گا اس لئے کہ اس کے تمام اڈے ہماری پہنچ میں ہیں۔

دشمن کی غلطی اور ہمارے ملک کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں یقیناً دوسرے فریق کا جانی نقصان ہم سے زیادہ ہوگا اور اس صورت میں امریکہ کو خطے سے نکلنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پیش کردہ بجٹ درحقیقت عوام دشمن بجٹ ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

اس لئے کہ خطے میں امریکہ کے تمام اڈے ہماری پہنچ میں ہیں اور بلاشک ہم میزبان ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

ایران نے آپریشنل میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور ہماری تازہ ترین کامیابی گزشتہ ہفتے 2 ٹن وار ہیڈ والے میزائل کا تجربہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button