اہم ترین خبریںایران
ایران امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیتے ہوئے تذلیل پر مبنی کسی بھی مذاکرات کو مسترد کر دیا

شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملکی حکام سے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن امریکہ کے ساتھ کسی قیمت پر مذاکرات نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ، بدامنی یا جوہری ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں، بلکہ مذاکرات چاہتے ہیں لیکن امریکہ کے ساتھ براہ راست بات چیت نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ہمیں لیبیا کی جگہ دیکھنے کا صرف خواب پال رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی صدر نے زور دیا کہ امریکیوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران اپنی جوہری صلاحیتوں کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ صرف دعویٰ نہیں، بلکہ رہبر انقلاب کا دینی فتویٰ ہے۔
پزشکیان نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، لیکن تذلیل ہرگز قبول نہیں۔