یمن

یمن نے فلسطین کے بارے میں جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز: یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صنعا حکومت کی وزارت خارجہ نے جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کرتے ہوئے، جنرل اسمبلی اور اس کے رکن ملکوں کو ایک قرارداد کا مسودہ بھی ارسال کیا ہے میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی فوج کی وحشیانہ نسل کشی کی بابت انتباہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی فوجی کارروائی سے جنگ کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگی، السودانی

صنعا حکومت کی وزارت خارجہ کے مسودہ قرار داد کے مطابق جس کا متن انصار اللہ کی سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے، مظلوم فلسطینی عوام پرپانی کی بندش، کھانے پینے کی اشیا اوربجلی کی سپلائی بند ہونے اور طبی امداد پہنچنے کی روک تھام سمیت سبھی وحشیانہ جرائم کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے یہ اقدامات بین الاقوامی تادیبی اقدامات کے متقاضی ہیں۔

یمنی وزارت خارجہ نے ان خطرناک اور و حشیانہ اقدامات کو فوری طوری پر روکے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہ جن سے غزہ کے دسیوں لاکھ انسانوں کی جان خطرے میں پڑگئي ہے ’’ہم امن کے لئے متحدہ ہیں‘‘ کے زیر عنوان، تین نومبر 1950 کو پاس ہونے والی قرار داد نمبر 377 کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا فوری اور ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیاہے۔

صنعا حکومت کی وزارت خارجہ کے مجوزہ متن قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آشکارا ناتوانی اور اس کے بعض اراکین کے موقف کے پیش نظر مذکورہ قرار داد کو یہ اجازت دیتی ہے کہ اس سلسلے میں ہنگامی اجلاس طلب کرے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button