عراق

صیہونی حکومت کی فوجی کارروائی سے جنگ کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگی، السودانی

شیعیت نیوز: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے خلاف ہر طرح کا اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔

عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اپنے دورہ ماسکو میں کہا ہے کہ اسرائيل نہ صرف فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کے ہتھیار استعمال کررہا ہے بلکہ اس نے غزہ کے عوام کی بجلی، پانی اور غذائی اشیا بھی روک دی ہیں اور عالمی برادری کو چاہئے کہ انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداخلت کرے۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب اور امریکہ فلسطینی عوام پر صیہونی ظلم و ستم میں برابر کے شریک ہیں، ڈاکٹر المقداد

انھوں نے غزہ پر جاری وحشیانہ جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی برّی فوجی کارروائی کے آغاز سے حالات مزید بگڑیں گے اور جنگ کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگی۔

محمد شیاع السودانی نے کہا کہ اگر حالات پر قابو نہیں پایا گيا تو عرب ملکوں کے عوام کے دباؤ کی بنا پر عرب حکومتین اپنا اقدام عمل میں لانے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button