مسجد کو اسلام کا قلعہ سمجھا جائے، جو انقلاب اور ولایت کا دفاع نہ کرے وہ مسجد نہیں: متولی جمکران
مسجد مقدس جمکران میں منعقدہ تقریب مثل نصرالله میں علما نے کہا کہ مسجد اسلام کا قلعہ ہے، جو انقلاب اور ولایت کا دفاع نہ کرے وہ مسجد نہیں۔

شیعیت نیوز : مساجد کے فعال اور خدمت گزار افراد کی تیسری قومی تکریمی تقریب بعنوان "مثل نصرالله” بروز بدھ ۲۹ مرداد ۱۴۰۴ (20 اگست 2025ء) کو ۱۵۰۰ فعالانِ مساجد اور متعدد ملکی و صوبائی حکام کی موجودگی میں مسجد مقدس جمکران میں منعقد ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین عبدالله حاجی صادقی، سازمان بسیج مستضعفین کے کمانڈر سردار سلیمانی، متولی مسجد مقدس جمکران حجت الاسلام والمسلمین اجاقنژاد، ملکی مساجد کمیٹی کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین نوری سمیت دیگر افراد مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک تھے۔
مسجد اسلام کا مرکز اور قلعہ ہے
متولی مسجد مقدس جمکران حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاقنژاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر اسلام میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد کو اپنا مرکز بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وحی الٰہی کا اعلان، دین کی تبلیغ، مسلمانوں کی تربیت حتیٰ کہ مسلمانوں کے اجتماعی امور کی تدبیر بھی مسجد میں ہی انجام پاتی تھی۔ قضاوت و فیصلے، ذمہ داریوں کی سپردگی اور جنگوں کی تیاری سب مسجد سے شروع ہوتی تھیں۔ اس طرح رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصرت الٰہی کے ذریعے اپنے مقاصد تک پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور پاکستان کا زرعی تجارت کو 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
جو مسجد انقلاب اور ولایت کا دفاع نہ کرے، مسجد نہیں
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران بھی مساجد سے شروع ہوا۔ ملک کے تمام شہروں میں انقلاب کے دوران مساجد فعال ہوئیں۔ اجتماعات، تقاریر، تحصن اور انقلاب اسلامی کی عظیم تحریک سے وابستہ تمام سرگرمیاں مسجد سے شروع ہوئیں اور اعلیٰ نتائج تک پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان کے ممتاز عالم دین کا بیان، "حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا کسی قوت کے بس میں نہیں”
مسجد کو ایک قلعہ سمجھا جائے
حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے اپنے خطاب کے دوران حضرت امام خمینی (رح) اور رہبر معظم انقلاب کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) مسجد کو ایک مضبوط قلعہ سمجھتے تھے کہ اسلام کے مضبوط قلعوں میں سے کوئی بھی اسلام اور انقلاب کے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ عالمی یوم مسجد درحقیقت صہیونی دشمن کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ جو مسجد ظالم اور مظلوم سے بے نیاز ہو وہ انقلاب کی سطح پر مسجد نہیں ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے کہا:
-
جو مسجد انقلاب اور ولایت کا دفاع نہ کرے، مسجد نہیں۔
-
ہر بیان یا بات جو قومی وحدت کو کمزور کرے، دشمن کی ترجمانی ہے۔
-
جو مسجد لوگوں کے مسائل سے بے نیاز ہو اسے خدا، رسول اور اسلام قبول نہیں کرتے۔