مشرق وسطی

عرب لیگ کا جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: عرب لیگ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جرائم کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ پر عرب لیگ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نے غزہ میں کشیدگی اور بگڑتی صورت حال کا جائزہ لیا اور اجلاس میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت تیزی سے زوال کی طرف جارہی ہے، جنرل سید عبدالرحیم موسوی

اعلامیے کے مطابق جنگ جاری رہنے کی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا اور عالمی برادری سے جنگ بند کرانے اور خطے کو خطرے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

فلسطینی وزیرِ خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف جنگ و جارحیت بند کی جائے اور غزہ کے مظلوم شہریوں کو بنیادی ضروریات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button