دنیا

شمالی کوریا بھاگنے والا امریکی فوجی ٹراوس کنگ ، پناہ کی تلاش میں

شیعیت نیوز: شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ کچھ ہفتوں قبل شمالی کوریا بھاگ کر آنے والا امریکی فوجی ٹراوس کنگ ، پناہ گزيں بننے کا خواہاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا سے بھاگ کر شمالی کوریا کی سرحد میں داخل ہونے والا امریکی فوجی، شمالی کوریا یا کسی اور ملک میں سیاسی پناہ کا خواہاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹراوس کنگ نے کہا ہےکہ وہ ’’ڈیموکریٹک پیپلس ریپبلک آف کوریا‘‘ میں پناہ سیاسی پناہ لینا چاہتا ہے کیونکہ امریکی فوج میں غیر انسانی او نسل پرستانہ رویہ سے وہ بہت پریشان رہا ہے۔

شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس امریکی فوجی نے شمالی کوریا یا کسی اور ملک میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اسے امریکہ میں سماجی عدم مساوات کی طرف سے مایوسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فاشسٹ صہیونی ریاست کا دو لاکھ فلسطینیوں کونکالنے،تین لاکھ یہودیوں کو بسانے کا منصوبہ

واضح رہے 23 سالہ امریکی فوجی ٹراوس کنگ گزشتہ 18 جولائی کو سرحدی علاقوں کے معائنے کے دوران شمالی کوریا بھاگ گیا جہاں اسے فورا گرفتار کر لیا گيا۔

اس سے قبل 4 امریکی عہدیداروں نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ امریکہ اب بھی ٹراؤس کنگ کو جنگی قیدی نہيں سمجھتے۔

دوسری جانب امریکہ کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ نیٹو کو امید تھی کہ یوکرین روس کے خلاف اپنے جوابی حملوں میں بڑا الٹ پھیر کردے گا لیکن نیٹو کو مایوسی ہوئی۔

امریکہ کے اعلی فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملوں میں ناکامی، کیف اور اس کے اتحادیوں کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جانے کا باعث بنی ہے۔

امریکہ کے اس فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب نیٹو جنگ کے طولانی ہوجانے کے بارے میں غور کرے اور بحران یوکرین کے پر امن حل کا جائزہ لے۔

درایں اثنا امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے دور حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ جنگ یوکرین کے بارے میں امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن کی پالیسی، صرف کیف کی شکست کو تاخیر میں ڈال سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button