اہم ترین خبریںایران

سیستان و بلوچستان میں اہلِ سنت اور قبائلی سرداروں کی شہادت: سپاہ پاسداران کا دشمنوں کو سخت جواب دینے کا اعلان

قدس ہیڈکوارٹر نے شہید عمائدین کے قتل کو قومی وحدت پر حملہ قرار دے دیا

شیعیت نیوز: سیستان و بلوچستان میں اہلِ سنت کے عمائدین اور قبائلی سرداروں کی شہادت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں اس دہشت گردی کے واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ پاسداران نے جدید “عماد” اور “قدر” میزائلوں کی رونمائی کردی

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایران کے غیور اور باایمان عوام کی وحدت، بھائی چارہ اور پرامن بقائے باہمی ہمیشہ قابلِ مثال رہی ہے، اور دشمنانِ وطن اندھی اور بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے اس قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

قدس ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے زیرِ اثر اور کرایے کے دہشت گرد گروہ، حالیہ جرائم کے ذریعے، خصوصاً معزز شخصیات جیسے شہید ملا کمال، رضا آذرکیش، پرویز کدخدائی اور شمس آسکانی کو شہید کر کے، اپنی خبیث اور اسلام دشمن فطرت کو ایک بار پھر ظاہر کر دیا ہے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات ایرانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
سیستان و بلوچستان کے باشعور اور وفادار عوام پہلے کی طرح اتحاد اور ہوشیاری کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ڈٹے رہیں گے۔

سپاہ پاسداران نے واضح کیا کہ ان جرائم کے منصوبہ ساز اور مرتکب افراد کو جلد ان کے ناپاک اعمال کی سزا ملے گی، اور ایران کی سکیورٹی و دفاعی فورسز ان دہشت گردانہ اقدامات کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button