افغان طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

19 اکتوبر, 2025 15:13

شیعیت نیوز: جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا، جس نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ قندھار کا رہائشی ہے۔
نعمت اللہ قندھار کے ایک مدرسے میں حفظِ قرآن کا طالب علم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے کالعدم تکفیری جماعت تحریک لبیک کے خلاف سخت کارروائی کی منظوری دے دی

اعترافی بیان میں نعمت اللہ نے بتایا کہ مدرسے کے کچھ افراد نے اسے یقین دلایا کہ پاکستانی فوج کے خلاف جہاد جائز ہے۔
اس نے مزید انکشاف کیا کہ تقریباً 40 افراد خوست میں جمع ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس معاملے میں افغان طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی دونوں کی ملی بھگت اور نظریاتی تربیت شامل تھی، جو کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ظاہر کرتی ہے کہ افغان طالبان کی پاکستان میں سرگرمیاں، بھارتی ایما اور کالعدم گروپوں کے تعاون سے پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔

5:08 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔