سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: حیدرآباد سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو دہشتگرد گرفتار

19 اکتوبر, 2025 15:29

شیعیت نیوز: حیدرآباد میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے قاسم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو روپوش دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والا خطیر فنڈ، اسلحہ، اور کالعدم لشکر جھنگوی سے وابستگی کے اہم کاغذی ثبوت و رسید بکس برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوارج اور کالعدم لشکرِ جھنگوی: پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن

حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سی ٹی ڈی حیدرآباد کی موبائل پر حملے میں ملوث ہیں اور اپریل 2025 میں لونی کوٹ، جامشورو میں فائرنگ کی کارروائی میں بھی شریک تھے۔

سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ گرفتار دہشتگردوں کے دیگر نیٹ ورک اور حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

8:00 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔