قم میں مرحوم علامہ ملک ظفر عباس کی یاد میں مجلسِ ایصالِ ثواب: علمائے کرام کی بھرپور شرکت
علامہ توقیر عباس کاظمی کا خطاب، علامہ افتخار حسین نقوی کی دعائے مغفرت: مرحومین کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

شیعیت نیوز: قم المقدسہ میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں بزرگ عالمِ دین اور مبلغِ مکتبِ اہل بیت عصمت و طہارت مرحوم علامہ ملک ظفر عباس (برطانیہ) اور مرحوم ملک مہروز طفیل کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک روحانی مجلسِ عزا کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین فلسطینیوں کا ہے، امریکہ و اسرائیل کو کوئی حق نہیں: علامہ مقصود ڈومکی
مجلسِ عزا سے علامہ ڈاکٹر سید توقیر عباس کاظمی نے خطاب کیا۔ انہوں نے علم و عالم کی اہمیت اور علامہ ظفر عباس مرحوم کی دینِ مبین کے راستے میں کی گئی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
خطاب کے بعد پاکستان سے تشریف لائے بزرگ عالم دین، امام خمینی ٹرسٹ کے بانی علامہ سید افتخار حسین نقوی نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کی علمی و تبلیغی خدمات کو سراہا۔
اجتماع کے اختتام پر شرکائے مجلس نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔