ایراندنیا

ایران اور مالی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

کمپالا میں غیر وابستہ ممالک کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن جلد بلانے کا فیصلہ کیا

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مالی کے ہم منصب عبدولائے دیوپ سے کمپالا میں غیر وابستہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور مالی کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل معیشت تباہ کر کے لبنان کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے پر گامزن ہے، لبنانی صدر

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور مالی کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کو جلد از جلد منعقد کیا جائے تاکہ سرمایہ کاری، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دی جا سکے۔

مزید برآں، فریقین نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ترقی پذیر ممالک کے مؤقف کو مضبوط کیا جا سکے۔

گفتگو کے دوران غیر وابستہ ممالک کے درمیان یکجہتی و تعاون کی ضرورت پر بھی بات ہوئی تاکہ عالمی جنوب کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ایران-افریقہ تعاون اور مسئلہ فلسطین بھی زیرِ بحث آئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button