سپاہ پاسداران نے جدید "عماد” اور "قدر” میزائلوں کی رونمائی کردی
شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلابِ اسلامی کی فضائیہ نے اپنے جدید "عماد” اور "قدر” بیلسٹک میزائلوں کی شاندار رونمائی کردی، جس سے ایران کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک نیا باب رقم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق، زیرِ زمین میزائل شہروں کے مناظر پیش کرتے ہوئے جدید ترین میزائلوں کی نقاب کشائی کی گئی، جہاں ان کی تکنیکی خصوصیات، صلاحیتوں اور تازہ ترین اپ گریڈز کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، "قدر” بیلسٹک میزائل کو جدید الیکٹرانک دفاعی نظام سے لیس کیا گیا ہے، جو دشمن کے ریڈار اور مواصلاتی نظام کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب، "عماد” میزائل کو بھی جدید خطوط پر اپ گریڈ کرکے مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس نے دو مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں
ماہرین کے مطابق، یہ پیش رفت ایران کی دفاعی طاقت اور اسٹریٹجک خودمختاری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں اس کی جارحانہ مزاحمتی پالیسی کو تقویت فراہم کرے گی۔







