مقبوضہ فلسطین

طوباس میں بم دھماکہ؛ تین اسرائیلی فوجی زخمی

تیاسیر چیک پوائنٹ پر زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھجوایا گیا: بارودی سرنگوں کے باعث خطرات میں اضافہ

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق صہیونی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کو شمالی طوباس کے تیاسیر چیک پوائنٹ پر روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ سے ایک اور اسرائیلی قیدی کی لاش واپس: اب تک 11 لاشیں اسرائیل کے حوالے

عبرانی میڈیا نے مغربی کنارے میں بم دھماکوں اور بارودی سرنگوں کی موجودگی کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آ سکتی ہے۔

واقعے کی مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آ سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button