شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے 50ویں سالانہ ”شہیدِ مقاومت کنونشن” کے موقع پر سابق ضلعی صدر ملتان علی مصدق کو جنوبی پنجاب ریجن کا نیا میرِ کارواں منتخب کر لیا گیا۔ نومنتخب ریجنل صدر کا اعلان مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی نے کیا۔
نومنتخب ریجنل صدر اس سے قبل ضلع ملتان کے صدر رہ چکے ہیں جبکہ ان کا تعلق ملتان کی تحصیل شجاع آباد سے ہے۔ اس موقع پر امامیہ طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پُرشگاف نعرے لگائے اور نومنتخب صدر کو خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں : جامعۃ الکوثر میں علامہ ملک ظفر عباسؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، علمائے کرام کا خراجِ عقیدت
نومنتخب صدر علی مصدق نے اپنے ابتدائی خطاب میں تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ نوجوانوں کا اتحاد، نظم و ضبط اور فکری استقامت ہی ملت کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔