لبنان

جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدی پٹی دھماکوں سے گونج اٹھی

شیعیت نیوز: خبر رساں ذرائع نے جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر پیش آنے والے تازہ واقعے کا ذکر کیا۔

الجزیرہ کے نامہ نگارنے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے مضافات میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق اور ایران کی مشترکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا نیا دور منعقد ہوا

اسی دوران رائٹرز نے خبر دی ہے کہ جنوبی لبنان سے غاصب صیہونی آبادی کی جانب ایک راکٹ داغا گیا ہے۔

دوسری طرف لبنانی خبررساں ادارے ’’النشرہ‘‘ نے بھی لبنانی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کفر شوبا کے علاقے سے مقبوضہ علاقے شبعا کے کھیتوں کی طرف ایک میزائل داغا گیا ہے۔

مذکورہ ذریعے نے غاصب صیہونی فوج کے جنوبی لبنان کے علاقوں پر آرٹلری حملوں کی بھی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم ایک عوامی جماعت کی حیثیت سے زندگی کے مختلف شعبوں میں عوام کی رہنمائی کر رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

لبنانی ذرائع کے مطابق بسطرا کے علاقے سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں غآصب صیہونی فوج کی طرف سے بھی مذکورہ علاقے پر گولہ باری کی گئی ہے۔

ادھرصہیونی ریڈیو نے مذکورہ خبری کی تردید کرتے ہوئے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی جانب سے راکٹ فائر نہیں کیا گیا بلکہ یہ دھماکہ بارودی سرنگ کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button