عراق

عراق اور ایران کی مشترکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا نیا دور منعقد ہوا

شیعیت نیوز: عراق اور ایران کی سیاسی کمیٹی کا پانچواں اجلاس گزشتہ رات بغداد میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کی شرکت سے منعقد ہوا۔

عراقی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق ایران -عراق سیاسی کمیٹی کا پانچواں اجلاس منگل کے روز عراقی وزارت خارجہ کی عمارت میں بغداد میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ محمد حسین بحرالعلوم اور علی باقری کنی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اس بیان کے مطابق، اس ملاقات میں جو اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد کاظم ال صادق کی موجودگی میں منعقد ہوئی، فریقین نے تمام دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور دوطرفہ تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹیں پر قابو پانے کے لیے ضروری طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان میں تنازع کے آغاز سے اب تک 2.8 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں

ایران کی وزارت خارجہ میں عراقی امور کے ڈائریکٹر موسی‌ طباطبایی نے ایران پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے اعلی سفارت کار علی باقری کنی کے دورہ بغداد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں ایران اور عراق کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فریقین نے دوجانبہ، علاقائی اور سیکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والے سمجھوتے پر عمل در آمد پر تاکید کی گئی۔

واضح رہے کہ علی باقری کنی نے پیر کے روز ایران اور عراق کے مشترکہ کمیشن کے 5 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے عراق کا دورہ کیا اور اس دورے میں انہوں نے عراق کے صدر، وزیر اعظم اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت عراق کی اہم اہلسنت اور عیسائی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں میں علاقے اور عالمی تازہ ترین حالات پر گفتگو کی۔

اس کمیٹی کا آخری اجلاس 2019 میں تہران میں منعقد ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button