دنیا

ایران اور سعودی تعلقات میں بہتری سے ہمیں مایوسی ہوئی، ولیم بیل برٹز

شیعیت نیوز: امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے سربراہ ولیم بیل برٹز نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ایران اور شام کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات سے مایوس اور ناامید ہورہا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے چند روز پہلے سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : امام مسجد نبویؐ الشیخ الثبیتی کی نمازیوں پر اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت

امریکی اعلی عہدیدار نے سعودی ولی عہد کو خطے میں امن و امان کے حوالے ہونے والی پیشرفت پر اپنی پریشانی کا ذکر کیا۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ولیم بیل برٹز نے شہزادہ محمد بن سلمان کو کہا کہ ایران اور شام واشنگٹن کے دشمن ہیں لہذا سعودی عرب کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے سے امریکی مایوسی میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اطلاعات کے تبادلے اور دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی جیسے امور پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی پر صیہونی جیٹ فائٹروں نے 50 ٹن دھماکہ خیز مادہ فلسطینیوں پر برسایا

یاد رہے کہ دو دن قبل ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیانی سفارتی اور دیگر تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں معاملات کو آگے بڑھایا تھا۔

دونوں ممالک نے سفارتی مشن بحال کرنے اور حج و زیارات اور ویزہ جیسے امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button