سعودی عرب

امام مسجد نبویؐ الشیخ الثبیتی کی نمازیوں پر اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: مسجد نبویؐ کے مبلغ الشیخ الثبیتی نے مسجد الاقصیٰ کے آنگن میں نماز ادا کرنے والوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

مملکت کے سرکاری نیوز چینل کے مطابق مسجد نبویؐ میں جمعہ کےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ عبدالباری الثبیتی نے اسرائیلی فوج اور پولیس کے نہتے نمازیوں پر تشدد کو باعث شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پرتشدد کارروائیوں کے نتائج تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔

الشیخ الثبیتی نے مقدس مقامات کے تقدس کو یقینی بنانے اور مسجد اقصیٰ پر صہیونی یلغار روکنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کی یمن سے پسپائی شروع کر دیا ہے، محمد البخیتی

دوسری جانب سعودی عرب میں قرائت قرآن کے بین الاقوامی مقابلے میں ایرانی قاری یونس شاہرودی نے سعودی عرب اور مراکش کے حریفوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور تیس لاکھ سعودی ریال کا نقد انعام لیا۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں قرائت قرآن کے بین الاقوامی مقابلے میں ایرانی قاری یونس شاہرودی نے سعودی عرب اور مراکش کے حریفوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور تیس لاکھ سعودی ریال کا نقد انعام لیا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی یکجہتی ضروری ہے، ایرانی صدر

مقابلے میں سعودی عرب اور مراکش نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ تلاوت قرآن و اذان کا دوسرا بین الاقوامی مقابلہ سعودی عرب میں منعقد ہوا جس میں 165 ممالک سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ مقابلے میں جیوری کے فرائض سعودی عرب، مراکش، لیبیا اور مصر سے تعلق رکھنے والے قرائت کے مشہور اساتذہ نے انجام دیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button