مقبوضہ فلسطین

غزہ کی پٹی پر صیہونی جیٹ فائٹروں نے 50 ٹن دھماکہ خیز مادہ فلسطینیوں پر برسایا

شیعیت نیوز: صیہونی جیٹ فائٹروں نے گذشتہ رات غزہ پٹی پر شدید بمباری کی ہے جس میں عام فلسطینی اور ان کی زرعی زمینیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

گذشتہ رات غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لئے انتہائی خوفناک رات رہی ۔ غاصب صیہونی فوج کی فضائیہ نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب، مزاحمتی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے، غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے گھروں اور زرعی زمینوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔

دریں اثنا استقامتی گروہوں نے صیہونیوں کے فضائی حملوں کا جواب راکٹ داغ کر دیا ۔ حالانکہ صیہونی میزائلوں اور فلسطینیوں کے راکٹوں کی تباہی کے حجم کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن اسٹریٹیجک لحاظ سے فلسطین کے استقامتی محاذ کے راکٹوں نے جنگ کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ رات غزہ پٹی پر حملہ آور صیہونی جیٹ فائٹروں کو پہلی بار فلسطینیوں کی اینٹی ایئرکرافٹ گنوں کا بھی مقابلہ کرنا پڑا جس نے صیہونی فوج کے پائلٹس کو وحشت میں مبتلا کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں شہادت پسندانہ کاروائی ، ایک صہیونی ہلاک، 9 زخمی

استقامتی مجاہدوں نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

المیادین نیٹ ورک نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے توپ خانے اور جنگی طیاروں کے حملوں کے بعد غزہ کے مزاحمتی گروپوں نے ایک نوٹس جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل یونٹوں کو مقبوضہ علاقوں کے قلب میں فائر کرنے کے لیے تیار رکھا ہے۔

ادھر غزہ پٹی کے شمالی علاقوں کے فلسطینیوں نے غرب اردن میں رہنے والے اپنے ہم وطنوں اور مجاہدوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایک وسیع ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں شامل ہزاروں فلسطینی نعرہ لگا رہے تھے کہ اپنی جان سے اور اپنے خون سے مسجد الاقصی کی حفاظت کریں گے اور اس راستے میں اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button