اہم ترین خبریںیمن

یمن کا تیل اور گیس کی لوٹ مار پر سعودی عرب اور امارات کو سخت انتباہ

شیعیت نیوز: یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور تیل اور گیس جیسے قومی ذخائر کی لوٹ مار پر سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو یمنی تیل اور گیس لے جانے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

المیادین کے مطابق یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے مشیر محمد طاہر انعم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور عرب امارات کی طرف سے یمنی تیل اور گیس کی لوٹ مار اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر یمنی صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شبوہ کے ساحل اور حضرموت و الجوف کے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب یمن کا تیل اور گیس لوٹ رہا ہے۔

یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے مشیر نے دوٹوک لفظوں میں خبردار کیا کہ سعودی عرب کی تیل اور گیس کمپنیوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اس سے قبل یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیز بن حبتور نے سعودی عرب اور عرب امارات کے زیر تسلط علاقوں کی ناگفتہ بہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دونوں ہی ممالک بدستور اپنے جارحانہ عزائم، تخریبی اقدامات اور یمن کی تباہی و ویرانی کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سعودی عرب اور عرب امارات یمن کے قومی ذخائر کی لوٹ مار اور اس ملک میں صیہونی امریکی اور برطانوی حکومتوں کے مفادات کی تکمیل کے لئے جے توڑ کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی بھی مجرمانہ ہے اور یمنی حکام کا کہنا ہے کہ بے گناہ یمنی شہریوں کے قتل عام میں امریکہ اور اس کے اتحادی بھی برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button