سعودی عرب

عوام کے ساتھ سعودی حکومت کی زیادتیاں، ماسٹر پلان کے نام پر سیکڑوں مکانات منہدم

شیعیت نیوز: سعودی حکومت جدہ کے عوام کے مکانات منہدم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے ہوئے ہے جس پر عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

سعودی شہر جدہ کی بلدیہ اب تک کم سے کم دس محلوں کو پوری طرح تباہ کرچکی ہے جبکہ مزید دس محلوں کے مکانات منہدم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیائے عیسائیت کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس بھی یمن میں سعودی انسانیت سوز مظالم کےخلاف بول پڑے

سعودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ جدہ کے رہائشی علاقوں کے گھروں کا انہدام، بڑا پروجیکٹ شروع کرنے کے لئے حکومت کے پروگرام کا حصہ ہے۔

سعودی حکومت کے پروجیکٹ کے لئے جدہ کے تقریبا ساٹھ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو زیادہ تر شہر کے جنوبی حصے میں واقع ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس کا سلسلہ مہینوں تک جاری رہے گا۔

جدہ کے اکثر شہریوں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں آل سعود حکومت نے شہریوں کے لئے عارضی رہائش کا کوئی انتظام نہیں کیا ہے اور کسی طرح کا ہرجانہ بھی ادا نہیں کیا ہے اور مکان مالکین اب کرائے کے مکانوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اس کے رویہ کا کوئی اعتبار نہیں، علی شمخانی

سوشل میڈیا پر فعال سعودی صارفین نے جدہ میں لوگوں کے مکانات کو انکے مکینوں کی رہائش کا کوئی انتظام کئے بغیر اچانک منہدم کرنے کے ویڈیو جاری کئے ہیں جسے دیکھ کر لوگوں میں شدید اشتعال اور غصہ پیدا ہو گیا ہے۔

میڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جدہ کے شہریوں کے گھروں کے انہدام کے نتیجے میں ہزاروں افراد بےگھر اور دربدر ہو چکے ہیں اور یوں نظر آ رہا ہے گویا یہ محلے جنگی علاقے ہوں اوریہ ایک ناقابل بیان ٹریجڈی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button