مشرق وسطی

عمان، قطر اور یمن نے اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی

شیعیت نیوز: عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق نے اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کی آمد پر ایرانی عوام اور حکام کو مبارکباد دی۔

عمان سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق بادشاہ عمان ہیثم بن طارق نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے نام میں ایک خط میں یوم 22 بہمن کی آمد اور اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر ان کو اور ایرانی عوام اور حکام کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر آرمینیا کے وزیراعظم کی مبارکباد

عمانی بادشاہ نے اس خط میں آیت اللہ رئیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے، میں آپ کو اور آپ کی ایران کی دوست قوم کی صحت، خوشی، ترقی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔

قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں یمنی میڈیا کے مطابق، یمنی قومی سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے نام میں ایک خط میں ان کو اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کی آمد پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں : انقلاب اسلامی کا سورج رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی عظیم قیادت میں پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے، زہر انقوی

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے پیغام ميں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی نے ایران کو وابستگی سے آزاد کرکے استقلال اور آزادی کی نعمت عطا کی ہے۔

کئی ممالک کے سربراہان کی طرف سے انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام اور حکومت کے لئے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button