لبنان

اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے پاس 2000 ڈرونز موجود ہیں

شیعیت نیوز: اسرائیل کے اخبار جروزالم نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے پاس 2000 ڈرونز موجود ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے پاس موجود ڈرونز میں بعض کو حزب اللہ نے خود تیار کیا ہے جبکہ بعض ڈرونزایران کے ساختہ ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق سن 2013 تک حزب اللہ کے پاس ایران کے ساختہ 200 ڈرونز تھے اور اب حزب اللہ لبنان نے ایران کے تعاون سے ڈرونز کی تعداد میں کافی اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا شہید حسن ایرلو کی شہادت پر تعزیتی پیغام

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس مختلف قسم کے ڈرونز موجود ہیں جن میں شاہد، صامد اور مہاجر نامی ڈرونز بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق مستقبل میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ ممکنہ جنگ میں اسلامی مزاحمت کی طرف سے اسرائیل کو روزانہ 3000 میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button