اہم ترین خبریںسعودی عرب

یمن پر مسلط کردہ طویل جنگ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ناکامی کا اعتراف کرلیا

عرب ای مجلے سبق کے مطابق سعودی ولیعہد نے خليج فارس کے اقتصادی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور نہتے یمنی عوام پر برسائے جانے والے خوفناک سعودی بموں کی جانب اشارہ کئے بغیر یمن پر مسلط کردہ 7 سالہ سعودی جنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے یمنی مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

شیعیت نیوز: اربوں ڈالر جھونک کر ،لاکھوں معصوم بچوں ، خواتین اور بزرگوں کو شہید کرکے اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد یمن کو تباہ و برباد کرکے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے سیاسی حل کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے خلیج فارس تعاون کونسل کے 42ویں سربراہی اجلاس کے سامنے تقریر کرتے ہوئے محمد بن سلمان نے دعوی کیا کہ سعودی شاہی رژیم خطے کے امن و امان و استحکام کی توسیع اور گفتگو کے ذریعے اختلافات حل کرنے کے عمل پر کاربند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے جامعتہ الشہید عارف الحسینیؒ کو اسلام و اتحاد بین المسلمین کا قلعہ قراردے دیا

عرب ای مجلے سبق کے مطابق سعودی ولیعہد نے خليج فارس کے اقتصادی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور نہتے یمنی عوام پر برسائے جانے والے خوفناک سعودی بموں کی جانب اشارہ کئے بغیر یمن پر مسلط کردہ 7 سالہ سعودی جنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے یمنی مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button