اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ہمراہ عظیم مزاحمتی مارچ

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک ’’فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ‘‘ (الجبھۃ الشعبيۃ لتحرير فلسطين) نے اپنے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر غزہ بھر میں عظیم مزاحمتی مارچ منعقد کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس موقع پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے مقامی شہداء کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی قد آدم تصاویر کی بھی نمائش کی گئی۔

اس موقع پر فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ کے سیکرٹری سیاسیات ماہر الطاہر کا کہنا تھا کہ شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے چھپے منحوس مقاصد میں امریکہ کی ناکامی کے بعد اب شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت پوری دنیا پر مزاحمت کی ایک واضح علامت میں بدل چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل سےقاتلوں کو ان کے مطلوبہ نتائج نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی امریکی گھناؤنی کارروائی اپنے مقاصد کے حصول میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنے سے دور رہنے پر پاکستان کی تعریف

اس سے پہلے محاذ کے سیاسی شعبے کے سربراہ ماہر الطاہر نے سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے شہید کمانڈر کے قتل کے حوالے سے کہاکہ امریکہ کو اپنے مقاصد کے حصول میں شکست کے بعد کمانڈر قاسم سلیمانی عالمی علامت بن چکے ہیں۔

خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز عوامی محاذ کے حامیوں اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے رہنماؤں نے محاذ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ایک جلوس نکالا۔

مزاحمتی مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب محاذ کی طرف‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ پیپلز فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا دوسرا بڑا گروپ ہے، جس کی بنیاد 11 دسمبر 1967 کو جارج حبش کی قیادت میں رکھی گئی تھی، جس کا مقصد فلسطین کو اسرائیلی قبضے سے آزاد کرانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button