اہم ترین خبریںعراق

خونخوار دہشت گرد گروہ داعش، سامراء میں بڑا حملہ کر سکتا ہے، عراقی سیکورٹی

شیعیت نیوز: عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے خبر دی ہے کہ خونخوار دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر سامراء شہر میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ خونخوار دہشت گرد گروہ داعش، عراق کے شہر سامراء میں بڑی دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ایک عراقی ویب سائٹ نے سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ خفیہ شعبے کو یہ خبر ملی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش، سامراء میں بڑا حملہ کر سکتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں حضرت امام علی نقی علیہ السلام اور حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہائے مبارک، سامراء کے مشغول بازار اور لوگوں کی بھیڑ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کاروائی ایک کاربم سے کی جا سکتی ہے اور یہ کار بم الاسحاقی علاقے سے وہاں پہنچائی جائے گی۔

اسی تناظر میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا اور جنوبی سامراء میں اس دہشت گرد گروہ کے 6 خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی مزاحمتی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس، امریکی انخلاء اور اسرائیلی دشمنی پر تاکید

دوسری جانب لبنان کے شیعوں کے ایک گروہ نے نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔ آیت اللہ بشیر نجفی نے اس ملاقات میں فرد اور معاشرے کی اصلاح کے لئے رہنما اصول بیان کئے۔

آیت اللہ نجفی نے مزید کہا: انسان کو تقویٰ اور قرب خداوندی کے مراتب میں ارتقاء کے لئے کوشش کرنی چاہیے اور یہ امر محاسبۂ نفس اور حق پر عمل سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا: اگر انسان کا عمل حق کے مخالف ہو تو اسے اس کی اصلاح کے لئے کوشش اور مغفرت طلب کرنی چاہیے۔

مرجع تقلید آیت اللہ نجفی نے کہا: مومن کے لیے قیامت کے دن سب سے بڑا خسارہ اور نقصان یہ ہے کہ وہ اپنے نیک اعمال دوسروں کے حق میں غلط باتیں کرنے کی وجہ سے ضائع کر دے۔

اس مرجع تقلید نے کہا: انسان کو اس دنیا سے اپنی اصلاح اور بہتری کے لئے استفادہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: فرد اور معاشرہ کی اصلاح کے لئے اور انسان کے اپنے آپ کو بہتر بنانے کا راستہ محاسبۂ نفس ہے۔

آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے آخر میں کہا: مومنہ خواتین کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور ان کے پسندیدہ اخلاقی پیروی کرنی چاہیے اور اپنے آپ کو حضرت سلام اللہ علیہا کے حجاب سے آراستہ کرنا چاہیے کیونکہ دنیا اور آخرت میں خوش بختی اور قیامت کے دن حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شفاعت حاصل کرنے کا واحد راستہ مذکورہ امور میں ہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button