یمنی فوج کے میزائل یونٹ نےسعودی عرب کے جنوبی علاقہ کو نشانہ بنایا

شیعیت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل یونٹ نےسعودی عرب کے جنوبی علاقہ ظہران پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے علاقہ ظہران کو نشانہ بنایا ہے۔
انھوں نے کہا صوبہ مآرب سمیت مختلف محاذوں پر سعودی عرب کے جارح اور کرائے کے فوجیوں کا مقابلہ جاری ہے جبکہ صوبہ تعز میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی تربیتی کیمپ پر میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی مزدور ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے اور اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کے اداروں کے خلاف صیہونی ریاست کی مکروہ جنگ
دوسری جانب یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی شہر مآرب کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
الجدید ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ صوبہ مآرب کے کئی علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد اب شہر مآرب کے دروازے تک پہنچ گئی ہے۔
یمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیشقدمی کے بعد منصور ہادی کی مفرور و مستعفی حکومت سے وابستہ عناصر نےاس شہر کے راستوں میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں تا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کی پیشقدمی کو روکا جا سکے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی فوج کی بڑی پیمانے پر کامیابی کے پیش نظرآئندہ چند دنوں میں یمنی عوام کو بڑی کامیابی ملنے کی توقع ہے جو درحقیقت آل سعود، اس کے پیروکاروں، وظیفہ خواروں اور زرخرید ایجنٹوں کے لئے بھاری اور تاریخی شکست ہوگی۔