اہم ترین خبریںیمن

سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کا ایئرپورٹ پر بم دھماکہ،متعدد یمنی مسلمان شہری شہید

واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

شیعیت نیوز: سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کا ایئرپورٹ پر بم دھماکہ،متعدد یمنی مسلمان شہری شہید۔یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت عدن کے ائیرپورٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھہ پڑھیں: امریکا میں برسراقتدار کسی کی بھی حکومت پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا، سعید خطیب زادہ

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا ائیرپورٹ کے گیٹ کے سامنے سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا جب کہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی ہوٹل میں آگ بھی لگ گئی، سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button