اہم ترین خبریںعراق

عراقی فوج کی بڑی کارروائی، داعش کے 8 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

شیعیت نیوز: عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ کرکوک میں دہشت گرد گروہ داعش کے 8 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی الرسول نے کہا ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے کرکوک میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 8 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

گزشتہ روز بھی عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے تکریت میں داعش کے سرگرم دہشت گرد کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا تھا۔

عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ ’سیف القدس‘ نےدشمن کے خلاف بڑی جنگ کی راہ ہموار کی، ڈاکٹر محمود الزھار

دوسری جانب عراقی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ملک میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کریں گے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے انتخابات کے انعقاد کا وعدہ پورا کیا ہے اور الیکشن کمیشن کی لازمی حمایت کر رہی ہے۔

الکاظمی نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر انتخابات کی سیکورٹی کی نگرانی کریں گے اور انتخابات کے عمل یا اس کے نتائج میں کسی طرح کی بدعنوانی یا چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔

عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ امیدواروں اور پارٹیوں کی جارحیتوں پر نظر رکھنے کے لئے نگراں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور وہ کسی بھی واقعے کے سلسلے میں عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گی۔

عراق میں پانچویں پارلیمانی انتخابات دس اکتوبر کو ہوں گے جن میں تین سو انتیس ممبران پارلیمنٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔ عراقی ممبران پارلیمنٹ ہی وزیراعظم کا انتخاب کریں گے اور کابینہ تشکیل دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button