صیہونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت عورکے مقام پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت عور کے داخلی راستے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت عور التحتا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت رائد یوسف راشد کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 38 سال ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اب یمن سے نکلنے کی فکر کرے، یمنی سپریم انقلابی کونسل
دوسری جانب منگل کواسرائیلی خفیہ ادارے ’شاباک‘ نے اعلان کیا ہےکہ وہ غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر مبینہ طور پر فائرنگ کرنے کے الزام میں الخلیل (مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب) کے قریب ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
شین بیٹ کے بیان کے مطابق’’ فینس گارڈ ‘‘ آپریشن کے دوران سعیرمیں ہونے والی شدید محاذ آرائی کے دوران ایک اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ ایک سپاہی کو دو گولیاں لگی۔ پہلی نے اس کے ہیلمٹ کو اور دوسری نے اس کی شہ رگ پرلگی۔ تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 31 سالہ سعیرسے محمد جبارین کو گرفتارکیا تھا۔ اس کا تعلق ’’اقصیٰ شہداء بریگیڈ‘‘ سے ہے۔
تفتیش سے پتہ چلا کہ یہ آپریشن اس کے خاندان کے ایک اور شہری کی’’M-16‘‘ رائفل کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اسے گرفتار بھی کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔