اہم ترین خبریںعراق

عراق: اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ نے عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی آج کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ’’واء الثائرین‘‘نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےعراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے الحریر پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے آلہ کار اور جاسوس اس اڈے میں تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہونے والے ڈرون حملے میں جو رات 2 بجے انجام پایا امریکہ کے فوجی سازو سامان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

اس سے قبل بھی اربیل ائیر پورٹ میں امریکہ کے فوجی اڈے پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی مزاحمتی محاذ نے امریکہ کے ساتھ براہ راست جنگ کا فیصلہ کر لیا ہے، سعد السعدی

دوسری جانب عراق کے استقامتی گروہوں کے کوآرڈینیشن سینٹر نے ایک بار پھر تمام غیر ملکی فوجیوں کے حقیقی اور مکمل انخلا پر زور دیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق بغداد میں عراق کے استقامتی گروہوں کے کوآرڈینیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ہم تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی شرط پر زور دیتے ہیں۔

استقامتی گروہوں کوآرڈینیشن سینٹر کے مطابق ملک کے سیکورٹی معاملات میں غیر ملکی فوجیوں کی مداخلت، اہم اداروں میں جاسوسی کی مشکوک سرگرمیوں کے مترادف ہے۔

مذکورہ کوآرڈینیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی مشن کا مقصد اسرائیل کی سیکورٹی کا تحفظ اور استقامتی گروہوں کی جاسوسی کرنا ہے۔

استقامی گروہوں کے کوآرڈینیشن سینٹر کے مطابق عراق سے قابض فوجیوں کا انخلا حقیقی ہونا چاہے اور انہیں عراقی سرزمین سے مکمل طور پر نکلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ ، ایک فلسطینی شہید 200 زخمی

دریں اثنا عراقی رضاکار فورس نے کاربم نصب کرنے والے داعش کے دو دہشت گردوں کو شمالی بغداد سے گرفتار کر لیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ان دو خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے جنہوں نے داعش کی دسیوں خودکش کار بم بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

عراقی رضاکارفورس حشد الشعبی کے خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق رضاکار فورس کے جوانوں نے ولایت العراق نامی دہشت گرد گروہ کے دو دہشت گردوں کو شمالی بغداد سے گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔

موازین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ سیکورٹی اور خفیہ ادارے کی کوششوں سے ولایت العراق نامی دہشت گرد گروہ کے دو خونخوار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ دہشت گرد کار بم بنانے میں ماہر تھے اور انہیں شمالی بغداد سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button