عراق

عراقی سرزمین سے امریکیوں کے مکمل صفائے تک جہاد جاری رہے گا، تنظیم النجباء

شیعیت نیوز: عراق کی استقامتی تنظیم النجباء نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عراقی سرزمین سے امریکیوں کے مکمل صفائے تک امریکہ کے خلاف استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق عراق کی استقامتی تنظیم النجباء نے امریکہ کو پھر خبردار کیا ہے کہ وہ ملک سے فورا باہر نکل جائے۔

عراقی استقامتی تنظیم النجباء کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام شیخ اکرم الکعبی نے ایک ٹوئیٹ میں امریکی عہدے دار کے ایک بیان پر سخت ردعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی شریر وزارت خارجہ کی بے غیرتی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ وہ عراق کی استقامتی تنظیموں سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ امریکیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے!

الکعبی نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ ہم امریکیوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دو اور عراقی لغت میں اس جملے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ فورا ملک سے باہر نکل جاؤ اور عراق میں اپنی آشکارا اور پنہاں مداخلتوں کا سلسلہ بند کرو۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک آتشزدگی، 52 افراد جان بحق

النجباء کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عراق کی اکثر و بیشتر مشکلات کا باعث خود امریکہ ہے۔ انہوں نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخر ہم تمہیں کیونکر تمہارے حال پر چھوڑ سکتے ہیں جبکہ تم نے ہمارے ملک کے اقتدار اعلیٰ کو پامال کیا؟ ہم کیسے تمہیں تمہارے حال پر چھوڑ دیں جبکہ تم نے ہماری حریت و آزادی کے کمانڈروں کو قتل کیا؟

اکرم الکعبی نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے اور ہماری استقامت ایک خار چشم کی طرح تمہیں ستاتی رہے گی، یہاں تک کہ عراق کا انچ انچ تمہارے وجود سے پاک ہو جائے، پھر اُس کے بعد ہم جشن آزادی تمہارے قابض فوجیوں کے جنازوں پر برپا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button